Sunday, March 30, 2014

جہانگیر پتر یہ حساس دل کیا ہوتا ہے

Leave a Comment

حساس دل ... جہانگیر پتر یہ حساس دل کیا ہوتا ہے ؟؟ مجھے تو کوئی دل حساس نہیں دکھتا .. یا تو دل سخت ہوتا ہے یا نرم ... سخت دل وہ ہوتا ہے جہاں کبھی رحمت کی بارش نہ برسی ہو یا کسی نے خود ہی بارش ہونے کے اسباب کو روک دیا ہو اور پھر وہاں رحمت کے سرسبز بوٹے اگنے کے بجاۓ کانٹے نکل آئے ہوں جو وہ خود اپنی ذات میں بھی چبھوۓ رکھے اور انکو بھی چبھونے سے باز نہ آئے جو اسکے اس پاس کے لوگ ہوں ..
جبکہ نرم دل وہ ہوتا ہے جہاں رحمت کی بارش برستی ہو یا صاحب دل خود اتنا با کمال ہو کہ رحمت برسنے پر مجبور ہی ہوجاۓ اور جہاں رحمت برستی ہے وہاں الله پاک جی ضرور موجود ہوتے ہیں اور رحمتی دل کسی کو تکلیف نہیں دیا کرتے ...

پیچیدہ تخلیق سے اقتباس 

0 comments:

Post a Comment