جب بنگلہ دیش نے 326 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ پاکستان کے سامنے رکھا تو بھارتیوں کے چہروں پر ایک مرتبہ پھر امید کے سائے لہرانے لگے، کیونکہ پچھلے 2 سال سے ہم نے 250 سے بڑا ٹوٹل عبور نہیں کیا تھا پھر آج کا ٹوٹل تو ویسے بھی ریکارڈ ساز تھا کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے ہم 322 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر پانے میں کامیاب ہوئے تھے،
انڈین کمنٹیٹرز اور تبصرہ نگاروں کے چہروں پر ایک مرتبہ پھر خوشیاں رقص کر رہی تھیں اور انہیں یقین تھا کہ پاکستان آج کا میچ ہار جائے گا اور انڈیا افغانستان کو اچھے مارجن سے ہرا کر پاکستان کو ایشا کپ کے فائنل سے باہر کردے گا، مگر پاکستان نے آج کا میچ جیت کر بنگلہ دیش کو شکست تو دے ہی دی لیکن انڈین خواہشات اور توقعات پر ایک مرتبہ پھر پانی پھیر دیا،،
ہمارے شاہینوں نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور عزم و ہمت اور ولولے کی ایک نئی تاریخ رقم کردی،، سری لنکا کی صفوں میں بھی پریشانی چھا گئی ہوگی کہ تاریخ میں پہلے بار ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ اوپنر سے لیکر مڈل آرڈر تک اور پھر ٹیل اینڈرز بھی مکمل بیٹنگ فارم میں ہیں۔
میری دعا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ایشیا کپ کے ساتھ وطن واپس آئیں تاکہ یہ قوم ایک مرتبہ پھر سے متحد ہو کر دہشت گردی، لاقانونیت اور دیگر مسائل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے،،،
0 comments:
Post a Comment