Thursday, May 8, 2014

Who has Started "Aman Ki Asha" ::Ansar Abass Discoveries

Leave a Comment

پاکستان کے سینئر صحافی، کالم نگار اور انگریزی اخبار دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصارعباسی نے انکشاف کیاہے کہ " امن کی آشا" مہم آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، اسٹیبلشمنٹ اور تمام اہم سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے 100 فیصد مشاورت کے بعد شروع کی گئی۔ انصارعباسی نے یہ انکشافات ایکسپریس نیوز پر جاوید چودھری کے پروگرام" کل تک" میں‌گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انصارعباسی کا کہناتھا کہ میں پہلے دن سے ہی امن کی آشا کا حمایتی نہیں تھا اور نہ ہی اب ہوں لیکن میں اتنا آپ کو بتادوں کہ یہ مہم شروعکرنے سے پہلے آرمی اسٹیبلشمنٹ، سول اسٹیبلشمنٹ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیراعظم، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف سمیت اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین، ہرایک شخص کے ساتھ سوفیصد مشاورت سے کی گئی اور سب نے کہاتھا کہ اس مہم کا آغاز کریں۔ انھوں‌نے کہاکہ آپ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اور جنرل اطہراعباس سمیت تمام افراد سے پوچھ سکتے ہیں کہ آیا سب سے مشاورت ہوئی تھی یا نہیں۔

سوال یہ ہے کہ ...

کیا واقعی "امن کی آشا" پاکستانی فوج کے اس وقت کے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی وغیرہ کی منظوری سے شروع ہوئی تھی ؟؟؟
اس وقت کے آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ ساتھ اس وقت کے وزیراعظم ، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف کوبھی اس سوال کا جواب دے کر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

0 comments:

Post a Comment