
آج جس عنوان کا انتخاب کیا ھے, وہ ھمارے معاشرے کی جانی پہچانی جز مقدس ذات
"عورت" کے متعلق ھے، یقین کرتا ھوں کہ میری اس چھوٹی سی کاوش کو پڑھنے کے
بعد میرے ڈھیر سارے بھائی اور دوست اس سے سبق ضرور حاصل کریںگے۔
میں ایک لڑکی ھوں کسی کی بہن، کسی کی بیٹی اور شائد مستقبل میں کسی کی ماں
بھی مگر پھر بھی حیرت ھے، کہ معاشرہ مجھے عجیب نظروں سے کیوں دیکھتا ھے۔
میں اپنے گھر سے باھر نکلوں تو راہ چلتے بھائی گردن گھما گھما کے میری طرف
کیوں دیکھنے...